Call us : +91 94227 87162 Follow us:
Call us : +91 94227 87162

تعلیمی نصاب :

دارلعلوم سلطانیہ چشتیہ کا مطمح نظریہ ہے کہ ایسے افراد پیدا کیے جائیں جودین اسلام کی دعوت کو عام کرسکیں اور دینی معاملات میں اہل اسلام کی صحیح رہ نمائی کرسکیں۔ساتھ ہی ملک اور قوم کی خدمت میں بھی حصہ لے سکیں ، اس لیے اس کے نصاب میں یہ ساری باتیں ملحوظ ہیں ۔

َ: نصاب کی تفصیل کسی اور مقام پر ملاحظہ کریں ، یہاں ایک اجمالی تعرف پیش ہے۔ ابتدائی (پرائمری ) َ۔ پانچ سال ۔ ثانوی تعلیم ، پانچ سال ۔ عالمیّت، دوسال

پرائمری میں درج ذیل مضامین کی تعلیم ہوتی ہے: قرآن کریم ۔دینیات۔ اردو زبان۔ ہندی زبان ۔ مراٹھی زبان ۔ حساب ۔اردو قواعد ۔ ابتدائی انگلش۔ عام معلومات ۔

ثانوی درجات کے مضامین حسب ذیل ہیں بلاغت۔ عربی نحو۔ عربی صر ف۔ اصول فقہ۔ حدیث۔ سیرت۔ فقہ۔ عقائد ۔ فارسی انشا ۔فارسی ادب ۔فارسی قواعد۔ عروض وقوافی ۔ عربی ادب ۔ عربی انشا۔ منطق ۔فلسفہ ۔تاریخ ۔ حساب ۔ انگریزی ۔ عام معلومات۔ تجویدوقرأت۔ کمپیوٹر۔

عالمیّت میں یہ فنون شامل نصاب ہیں درس قرآن ، تفسیر، حدیث ، اصول حدیث ، فقہ ، اصول فقہ، فرائض ، عقائد وکلام ،بلاغت ، تاریخ عربی ادب، ا نگریزی ، فلسفہ ، منطق، فن تعلیم وتربیت ،تجویدوقرأت، کمپیوٹر، خطاطی

( درس نظامی )

مدارس اسلامیہ میں رائج طریقہ تدریس ، نصاب تعلیم و نظام تدریس کو درس نظامی کہاجاتاہے ۔ علوم اسلامیہ پرمشتمل اس آٹھ سالہ کورس کو ”عالم کورس“ بھی کہتے ہیں ۔ درس نظامی میں صرف، نحو، منطق، حکمت، ریاضی، بلاغت، فقہ، کلام، تفسیر، حدیث وغیرہ بائس موضوعات کی تقریباً ساٹھ کتابیں پڑھائی جاتی ہیں ۔

( تجویدوقرائت عمومی)

یہ درس نظامی کا ایک لازمی حصہ ہے ۔مدرسہ میں داخل ہونے کے بعد ہرطالب علم کے لیے اس کی تعلیم ضروری ہوجاتی ہے ۔اس کے لیے باضابطہ نصاب بھی مقرر ہے جس میں پاس ہونا ہرطالب علم کے لیے لازمی ہے ۔ اس کے علاوہ تجویدوقرأت کے خصوصی درجات بھی ہیں جن میں قرأت حفص ، وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔

( تجویدوقرأت خصوصی )

دور حاضرمیں علم تجویدو قرأت سے بے توجہی عام ہے ۔ اس بے توجہی کو دور کرنے کے لیے بانیِ ادارہ حضرت علامہ الحاج الشاہ سیدمحمدفاروق میاں چشتی مدظلہ العالی نے خصوصی تجویدوقرأت کے شعبے کا اہتمام فرمایا ہے ۔ جس میں ماہرین اساتذہ کے ذریعے طلبہ کو تعلیم دی جاتی ہے اس میں مختلف معیاری کتب اور اس کے علاوہ حدر، تدویر، ترتیل کے ساتھ مختلف لہجہ مروجہ کی مشق کرائی جاتی ہے۔

( حفظ القرآن )

دارالعلوم میں حفظ کی پانچ درسگاہ ہیں ۔ ہر درسگاہ میں تقریباً ۱۵ طلبہ کا داخلہ ہوتا ہے ۔ اس میں ایک درسگاہ ”دور قرآن“ کے لیے مخصوص ہے جس میں ہرسال ایک نشست میں قرآن سنانے والے طلبہ تیار ہوتے ہیں اور جوطالب علم ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سناتاہے اس کو بانیِ ادارہ حضرت علامہ الحاج الشاہ سیّدمحمدفاروق میاں چشتی مصباحی مدظلہ العالی کی جانب سے عمرہ کا ٹکٹ دیاجاتاہے ۔

( نشرواشاعت )

قلم کی اہمیت ہردور میں تسلیم کی گئی ہے ۔ دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت نے بھی تصنیف واشاعت کی ضرورت واہمیت محسوس کرتے ہوئے شعبہ نشرواشاعت قائم کیا ، جس نے مختلف اوقات میں متعدد کتابیں اور رسالے شائع کیے اور اسی ادارہ کے تحت سالانہ کلنڈر بھی شائع کیاجاتاہے ۔ اور ہرسال عیدالفطر اور عیدالاضحٰی سے قبل ضروری مسائل پر مشتمل ہزاروں پمفلٹ تقسیم کیے جاتے ہیں۔ دارالعلوم کی چند مطبوعات کے نام حسب ذیل ہیں (وسلسلہ چشتیہ سلطانیہ (۲) فرض علوم کورس (ارد (۱) فرض علوم کورس (ہندی) (۴) چشتیہ پنج سورہ (۳) (۵) کریما (۶) اسلامی معلومات اول (۸) اسلامی معلو مات (۸) لاک ڈاؤن زندگی (۹) بچوں کا ماہ نامہ (۱۰) گلدستہ مناقب

(امامت کورس)

شہر دھولیہ اور اس کے مضافات میں پھیلی گمرہی وبددینی کو مٹانے کے لیے ”امامت کورس“کی ضرورت پیش آئی ۔ کیوں کی مضافات کی مسجدوں میں بدمذہبوں نے اپنے مکاتب شروع کردیئے تھے اور وہاں کے سنی صحیح العقیدہ مسلمانوں کو اپنے دام فریب میں لاکر گمراہ کررہے تھے۔ علمائے اہل سنت سے مشاورت کے بعد یہ طے پایا کہ مختصر مدّت میں ایسے افراد کو تیار کیا جائے جو سادہ لوح مسلمانوں کوضروریات اسلام سے آگاہ کرسکیں اور فرائض و واجبات کے ساتھ ان کی نمازوں کی امامت کا فریضہ انجام دے سکیں ۔

(کمپیوٹر)

عصر حاضر میں جدید ٹیکنولوجی کی افادیت سے کون انکار کرسکتا ہے ۔ یہ ٹیکنولوجی تعلیمی سرگرمیوں میں بہت ہی کار آمد ہے اور کمپیوٹر نے تو تعلیمی نظام میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے ۔ آج کوئی بھی ادارہ کمپیوٹر اور اس کی تعلیم کے بغیر جدید چیلینجز کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ دور حاضر کے تعلیمی نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے حضور نبیرۂ شیخ الکبیر حضرت علامہ الحاج الشاہ سیّدمحمدفاروق میاں چشتی مصباحی مدظلہ العالی نے ادارہ کے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ا ٓراستہ کرنے کے لیے ایک ہال کمپیوٹر سینٹر کے لیے مختص کردیا ہے۔ جس میں فی الحال LCD11 کمپیوٹر موجود ہیں۔ جہاں طلبہ کو ماہر اساتذہ کی نگرانی میں ,MS-CIT, DTP,Desiging,Accounting وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے ۔