Call us : +91 94227 87162 Follow us:
Call us : +91 94227 87162

سلطانیہ فلاحی کلینک:

انسان کا تندرست ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔ تندرستی کے بغیر تمام کام معطل ہوکر رہ جاتے ہیں ۔ ہماری زندگی میں صحت کو بڑی اہمیت حاصل ہے اس کے برعکس بیماری کسی مصیبت سے کم نہیں جو اپنے ساتھ بہت ساری پریشانیوں کو لیے کر آتی ہے ۔ آج کل علاج و معالجہ اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ علاج کروا نے میں غریبوں اور مفلسوں کے گھر کے گھر تباہ و برباد ہوجاتے ہیں ۔ اسی ضرورت کے پیش نظر شہزادۂ سلطان الاولیا حضرت علامہ الحاج الشاہ سیّد محمدفاروق میاں چشتی مصباحی مدظلہ العالی کے حکم پر دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت کے کیمپس کے اندر ”سلطانیہ فلاحی کلینک“ کا قیام عمل میں آیا۔ جس کا افتتاح ۲/ مارچ ۲۰۱۹ء بروز سنیچر بعدنمازمغرب حضور نبیرۂ شیخ الکبیر حضرت علامہ ومولانا الحاج الشاہ سیّدمحمدفاروق میاں چشتی مصباحی مدظلہ العالی کے ہاتھوں ہوا۔ اس دواخانے سے مدرسہ کے طلبہ اور آس پاس کے غریب ونادر لوگوں کا علاج مفت کیا جاتاہے ۔ آج سینکڑوں لوگ اس دواخانے سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔