Call us : +91 94227 87162 Follow us:
Call us : +91 94227 87162

نظام تعلیم:

دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ کے نظا م تعلیم پر نظر ڈالیں تو اس کی خصوصیات واضح ہوں گی ۔ اللہ تعالی کا شکر و احسان ہے کہ یہاں کمیت سے زیادہ کیفیت پر توجہ دی جاتی ہے ۔ انتظامیہ اور مجلس تعلیم کی جانب سے خامیوں اور خوبیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اصلاح و ترقی کی جانب پیش قدمی برابر جاری رہتی ہے۔ادارہ کے سربراہ اعلی حضرت علامہ الشاہ سیّدمحمد فاروق میاں چشتی مصباحی مدظلہ العالی، تمام مدرسین اور منتظمین اسی فکر کے ساتھ سرگرم عمل ہیں کہ ہم خوب سے خوب تر کی جانب کس طرح بڑھیں۔ حضور سربراہ اعلی تمام شعبوں کی نگرانی اور تمام تعمیراتی کام اپنی دیکھ بھال میں کرواتے ہیں ۔ کسی استاذ کی تقرر ی میں یہ لحاظ ہوتا ہے کہ جس شعبے کے لیے اس کی تقرری ہورہی ہے اس میں، اس سے زیادہ کی صلاحیت موجود ہو اور اپنے کام کو اخلاص و دیانت کے ساتھ بحسن خوبی انجام دے سکتا ہو ۔ مقررہ نصاب کی تکمیل ضروری ہے۔