Call us : +91 94227 87162 Follow us:
Call us : +91 94227 87162

عطیات:

دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اپنی ہمہ گیر دینی علمی اور تبلیغی خدمات کی وجہ سے اب ہندوستان کے گوشے گوشے میں مشہور ہوچکا ہے ۔ ابنائے سلطانیہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں دین و دانش کی گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ یقینا دارالعلوم سلطانیہ اس وقت علاقہ خاندیش کی عظیم درسگاہوں میں سے ایک ہے ۔

اس کی خدمات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہاہے اس لیے اس کے تعلیمی اخراجات کثیر ہیں ۔

مہنگائی آسمان چھورہی ہے ضرورت بڑھ رہی ہے۔ زندگی کے ہر گوشے سے متعلق نت نئے تقاضے آواز دے رہیں ہیں ، اس لیے آپ سے ہماری گزارش ہے کہ ہمارے ادارے کی جانب خصوصی توجہ فرمائیں۔

اس وقت دارالعلوم سلطانیہ اور اس کی شاخوں میں طلبہ و طالبات کی مجموعی تعداد (۹۷۰) ہے جبکہ مختلف شعبوں میں اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تعداد ( ۴۲) سے زائد ہے ادارے میں کثیر شعبے ہیں ۔ درجہ حفظ و قرأت، مولویت، عالمیّت اور اسی طرح عصری علوم کے بھی مختلف شعبے ہیں جیسے پرائمری اسکول، سکنڈری، کمپیوٹر سینٹر، علی لائبریری، سلطانیہ فلاحی ہاسپیٹل، ڈائنگ حال، سلطانیہ رحیمیہ مسجد وغیرہ ان تمام شعبوں کے کثیر اخراجات ہیں اور مختلف جہتوں میں تعمیر ی ترقیات کا سلسلہ بھی جاری ہے جن میں کچھ افراد مسلسل مصروف عمل رہتے ہیں کوئی بھی ادارہ ہو یا تحریک روز بروز وہ خوب سے خوب تر کی جستجو میں سرگرداں رہتی ہے ۔

ہم اس بار بھی رمضان المبارک کے مبارک موقع پر آپ حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں ۔ ہمیں بھرپور یقین ہے کہ آپ ہماری گزارشات پر لبیک کہیں گے۔رمضان المبارک کا احترام ہرجگہ کیاجاتاہے ۔ اس مبارک مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان بطورخاص عبادت وریاضت میں مصروف رہتے ہیں ۔ اور مسلمان اس مہینے میں زکات و خیرات کا بھی اہتمام کرتے ہیں ۔ہرصاحب نصاب مسلمان پر زکات دینا بھی فرض ہے جس طرح نماز، روزہ اور حج فرض ہے ۔

دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ سے سفرا نکلتے ہیں لیکن اتنے بڑے ملک میں ہرمقام و شہر اور ہرمسلمان تک پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لیے آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی رقوم برائے سلطانیہ چشتیہ ہمارے سفرا کو دیں ۔ اور اگر ہمارے سفرا آپ تک نہ پہنچ سکیں تو بینک یا منی آرڈر، موبائل یا نیٹ بینکنگ کے ذریعے اپنی رقوم مندرجہ ذیل روابط پر ارسال فرمائیں ۔