Call us : +91 94227 87162 Follow us:
Call us : +91 94227 87162
vector-bg

دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت، دھولیہ مہاراشٹرا،

دارالعلوم سطانیہ چشتیہ اہل سنت ، دھولیہ ہندوستان کے صوبہ مہاراشٹر ا کے علاقہ خاندیش کے ایک ضلع دھولیہ میں واقع ہے ۔ یہ مسلمانان خاندیش کے لیے ایک اہم، معتبر دینی تعلیمی ادارہ ہے ۔ اس ادارہ کا مقصد شہر دھولیہ اور اس کے مضافات میں پھیلی جہالت و بے دینی کو روکنا، اعلی حضرت امام احمدرضا محدث بریلوی کے پیغام کو عام کرتے ہوے مسلمانوں کے دلوں میں اولیائے اکرام و صوفیائے عظام کی محبت خصوصاً سرور دوعالم تاجدار ختم نبوت صلی ا للہ تعالی علیہ وسلم کی الفت و محبت کی لو کو مزید تیز کرنا ہے۔ اس ادار ے کی ایک پر شکوہ خوب صورت عمارت ہے جس کے اندر مختلف شعبے ، اور شعبوں کے اندر متنوع علوم و فنون کی تدریس تعلیم ہوتی ہے۔ ادارے کے فارغین ہندوستان بھر میں تدریسی ، تنظیمی ، دعوتی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔






تازہ ترین معلومات


الحمداللّٰه ! دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت شہر دھولیہ کا منفرد دینی تعلیمی اور خانقاہی ادارہ نبیرہ شیخ الکبیر شہزادۂ سلطان الاولیاء پیر طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج سید محمد فاروق میاں چشتی مصباحی (سجادہ نشین لالہ پور ) مدظلہ العالی کی صدارت و سرپرستی میں مسلک اعلیٰ حضرت کی ترجمانی کر رہا ہے اور اشاعت دین و سنیت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔ ان شاء اللہ ادارہ ہذا میں ناظرہ قرآن، تجوید و قرآت، شعبۂ حفظ، شعبہ درس نظامی، شعبہ عصری تعلیم و کمپیوٹر میں نئے داخلے کا آغاز ۱۲ شوال المکرم بمطابق 11 اپریل 2025 سے 18 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔ لہذا خواہشمند والدین و سرپرست اپنے بچوں کے ہمراہ داخلے کے اوقات میں بالمشافہ ملاقات کریں۔ داخلے کا وقت صبح: 8 تا 11 بجے دوپہر: 2 تا 3 بجے شام: 7:30 تا 8:30 بجے داخلے کے لئے رابطہ کریں 7276393410, 8893239515, 9975209572 شعبہ نشر و اشاعت دار العلوم سلطانیہ چشتیہ،دھولیہ
Education

تعلیم

  • امامت
    (Emamat)
  • درس نظامی
    (Hifz-E-Quran)
  • حفظ قرآن
    (Dars-E-Nizami)
  • خصوسی۔تجوید۔قرات
    (Khususi-Tajweed-Qirat)
  • نصاب-تجوید-بارویات-حفظ
    (Nisab-Tajwed-Bariwayat-Hifz)